مئی 2013کے بعد خریدی گئی سموں کی ایک ماہ میں تصدیق کرائی جائے کمشنر
غیرتصدیق شدہ سموں کو بلاک کردیا جائیگا،غیر قانونی سم امن اور شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئیں ہیں،شعیب صدیقی
نادرا کو نئی سم صرف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی ایکٹیو کرنے کی فوری تجویز پیش کی جائیگی، فوٹو: فائل
کمشنر شعیب صدیقی نے کہاہے کہ مئی 2013 کے بعد ایکٹیو کی گئی سموں کے مالکان 8 جنوری سے 30 روز کے اندر موبائل فون کمپنیز کی فرنچائیز سے سم کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت دوبارہ تصدیق کروالیں بصورت دیگر 30 روز کے بعد دوبارہ تصدیق نہ کرنے والی سموں کوپہلے مرحلے میں 15روز کے لیے آؤٹ گوئنگ کالز کو بند کردیا جائے گا۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں 15روز بعد سموں کو مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے غیر قانونی سموں کے ذریعے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے دفتر میں بلائے گئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری ہوم اکرم علی خواجہ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود دیگر متعلقہ حکام اور تمام موبائل سروس کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی سمیں امن اور لوگوں کی جان و مال کے لیے خطرہ ہیں جن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
جرائم کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ غیر قانونی سموں کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے اور اس کے خاتمے کے لیے ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کو نئی سم صرف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی ایکٹیو کرنے کی فوری تجویز پیش کی جائے گی ، اجلاس میں مشاورت کے بعد کیے گئے فیصلوں پر انسانی جان و مال کی حفاظت اور امن کی خاطر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹر پی ٹی اے سے درخواست کی گئی ، اجلاس میں غیر قانونی سموں کی خریدو فروخت کی روک تھام اور ایکٹیویشن کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اورحکمت عملی تیار کی گئی۔