مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

حادثے کے باعث زخمی ہونے والوں میں بھارتی فوج کا میجر اور کیپٹن بھی شامل ہے

حادثے کے باعث زخمی ہونے والوں میں بھارتی فوج کا میجر اور کیپٹن بھی شامل ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کے باعث نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار راستے میں ہی دم توڑگیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 4 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں ایک اہلکار راستے میں دم توڑچکا تھا تاہم دیگیر زخمی اہلکاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
Load Next Story