مسائل کے حل کیلیے دھرنے دے سکتے ہیںجماعت اہلسنّت

سیکیورٹی نہ ملی توسرکاری اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا،علامہ اکرم سعیدی

سیکیورٹی نہ ملی توسرکاری اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا،علامہ اکرم سعیدی . فوٹو: ایکسپریس / فائل

جماعت اہلسنّت سندھ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمداکرم سعیدی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران جماعت اہلسنّت کے تحت سندھ بھر میں کراچی سے کشمور تک عید میلادالنبیؐ کے ایک ہزار سے زائد جلوس اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا جس کے تمام انتظامات کو مکمل کرلیاگیا ہے۔

سندھ کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں میلاد سیل قائم ہوگا، عیدمیلادالنبیؐ کے حو الے سے مسائل پرتوجہ نہیں دی گئی تو پورے ملک بھر میں دھرنے دیں گے اور سرکاری اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ کے زیراہتمام عید میلاد النبیؐ کے انتظامات سے متعلق صوبائی سیکریٹریٹ دارالعلوم دیارحبیب گلشن حدید میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرجماعت اہلسنّت سندھ کے رہنماعلامہ سید حمزہ قادری، علامہ نسیم احمد صدیقی ،علامہ سید شاہ مظہر الحق قادری ، قاضی نو رالاسلام شمس ، محمد احمد صد یقی ، معر وف احمد خان بھی موجو د تھے۔




علامہ محمد اکر م سعید ی نے کہا کہ میلاد کی تیاریوں میں مصروف لیا قت آباد میں میلادآرگنا ئزر رضوان حیدر ، بلدیہ ٹائون میں معروف اہلسنّت عالم ڈاکٹر لیا قت علی خان نقشبندی، گلشن معمار میں درگاہ کے 6 زائر ین کا قتل پولیس وانتظامیہ اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے، ڈاکٹر لیا قت علی خان، رضوان حیدر،زائرین کی شہادت اہلسنّت کو امن کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے۔
Load Next Story