حلقہ بندیاں متحدہ کی مشاورت سے کی گئیں تاج حیدر
کراچی میں ففٹی ففٹی نہیں چاہتے،غازی صلاح الدین، سندھ ون ٹوکی بات خطرناک ہے، امتیاز عالم
ہم بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہیں لیکن انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔فوٹو:فائل
پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پراعتراض ہے مگرمیں پوری ذمے داری سے کہتا ہوں کہ حلقہ بندیاں ان کی مشاورت سے کی گئی تھیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''اچھا لگے برا لگے'' میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہیں لیکن انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں ۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو خون خرابے کی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کراچی کی سڑکوں پر پہلے ہی بہت خون بہہ چکا ہے ۔ایم کیو ایم کے رہنما غازی صلاح الدین نے کہا کہ ایم کیو ایم کا موقف بہت واضح ہے، الطاف بھائی نے بھی کہا ہے کہ وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھا جائے ،ہم کراچی میں ففٹی ففٹی نہیں چاہتے، تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نئے نعرے میں بڑی گہری سیاست نظر آتی ہے، اصل جھگڑا سندھ کے وسائل پر قبضے کا ہے۔
سندھ ون اور سندھ ٹوکی بات بہت خطرناک ہے یہ مقامی سندھیوں سے تصادم کی وجہ بنے گی۔ میں ایم کیو ایم سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا نہ کریں۔تجزیہ کار منیزے جہانگیر نے کہا کہ الطاف حسین نے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات کرکے ادھر ہم اور ادھر تم والی بات کی ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے سینئر ایڈیٹر ایاز خان نے کہا کہ ''ادھر تم ادھر ہم سے'' عباس اطہرشاہ صاحب کی یاد آ گئی۔کراچی اب بلوچوں اور پٹھانوں کا سب سے بڑا شہر بن چکا ہے ہاں کسی حد تک سندھ سے پنجابی کم ہوا ہے۔ کراچی میں طالبان اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنا واویلا ہے ایم کیوایم دنیا کی واحد پارٹی ہے جس کو کراچی پولیس پر بھی اعتراض ہے اور لندن پولیس پر بھی اعتراض ہے۔