کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران مطلع گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے جب کہ دوپہر کے بعد سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.6 ڈگری جب کہ کم سےکم 21.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 83 جب کہ شام کو 42 فیصد رہا جب کہ سمندری ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

پیر کی صبح دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی، منگل کو مطلع گرم رہنے کی توقع ہے، کم سے کم درجہ حرارت 22 سے24 جب کہ زیادہ سے زیادہ 33 سے35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
Load Next Story