عراق رمادی اور کرکوک میں بمباری خودکش حملہ 33 ہلاک درجنوں زخمی
کرکوک دھماکے میں4 ہلاک، 56 زخمی ہوئے،رمادی میں فوج نے جنگجوؤں پر میزائل بھی داغے،29 افراد مارے گئے
کرکوک شہر میں خودکش بمبارنے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔فوٹو:اے ایف پی
عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ انبار کے شہر رمادی میں القاعدہ کے جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے فلوجہ شہر پر جنگجوئوں کا قبضہ ختم کرانے کے لیے ابھی تک حملہ نہیں کیا کیونکہ فورسز چاہتی ہے کہ شہر سے عام لوگ باہرآجائیں تاکہ سویلین ہلاکتوں سے بچا جا سکے۔
دریں اثنا کرکوک شہر میں خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے صوبہ انبار کے شہرفلوجہ پرمکمل قبضہ جبکہ رمادی کے کچھ حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ گزشتہ روزعراقی فوج نے رمادی میں جنگجوئوں پر میزائلوں سے بمباری کی جس میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراقی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد العسکری نے کہا کہ فلوجہ شہر میں شہری ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر فوج حملہ نہیں کرسکتی اس لیے فلوجہ پرحملے کے لیے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔گزشتہ روزعراقی فوج نے رمادی شہر کے جنوبی علاقے کو جنگجوئوں سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
دریں اثنا فلوجہ شہر کے باہر 3 زور دار دھماکے سنے گئے۔ فوج نے جنگجوئوں پرحملے کے لیے ٹینک اور فوجی گاڑیاں فلوجہ شہر کے باہرکھڑی کردی ہیں۔اے ایف پی کے مطابق کرکوک شہر میں خودکش بمبارنے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف ایران نے عراق میں القاعدہ کے خلاف امریکا کے ساتھ ملکر مددفراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ادھر امریکا نے عراق کو اسلحے کی فراہمی بڑھا دی۔