کوئٹہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات 4 بہن بھائی ذبح

ایک بچی شدید زخمی ہوئی، واردات کے وقت والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔

گھر کی نوکرانی گرفتار، بچوں کا والد عطاء اﷲ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں ملازم۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم افراد نے 4 بہن بھائیوں کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے غلام رسول مینگل پھاٹک کے قریب رہائش پذیر ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے جونیئر کلرک عطااللہ ولد موسیٰ خان کے 4 بچے 5 سالہ حسنین، 7 سالہ کشمالہ بی بی 8 سالہ زین اللہ اور 10سالہ اقصیٰ بی بی پیر کی شام کو گھر میں اکیلے تھے کہ نامعلوم افراد نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا، 3 بچے حسنین، زین اللہ اور اقصیٰ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کشمالہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔


واقعے کی اطلاع قریب واقعہ ایک دکاندار نے پولیس کی دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال پہنچایا، پولیس نے گھر کی نوکرانی کو گرفتار کر لیا۔

 
Load Next Story