نامعلوم سفاک شخص نے ذہنی معذور نوجوان کا گردہ نکال لیا

چیچہ وطنی سے لاپتہ عبید کا گردہ زبردستی نکال کر اسے بے یار و مددگار پھینک دیا گیا۔

کسی خداترس انسان نے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

نامعلوم سفاک شخص نے ذہنی معذور نوجوان کا گردہ نکال لیا۔

نامعلوم درندہ صفت شخص نے معصوم نوجوان کاگردہ زبردستی نکال کر اسے بے یار و مددگار پھینک دیا تھا، اسے کسی خُداترس انسان نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔


چند روز قبل چیچہ وطنی کا رہائشی عبید نامی ذہنی معذور نوجوان لاپتہ ہوا جو بولنے سے بھی قاصر تھا، اب جناح اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے واقعہ کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مظلوم نوجوان کی بہترین طبّی ومالی امداد کے علاوہ اس سنگین جرم میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story