آغا خان اسپتال کا کورونا کی سرکاری ویکسین مفت لگانے کا اعلان
اسپتال کی جانب سے یہ سروس این آئی ایم ایس پر رجسٹرڈ شہریوں کو فراہم کی جائے گی۔
سفر نہ کرسکنے والے معمرافراد کو ویکسین 3ہزار کے عوض گھر پر بھی لگائی جاسکتی ہے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل
آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں کورونا کی سرکاری ویکسین مفت لگانے کا اعلان کردیا۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپتال میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سائنوفارم ویکسین بلامعاوضہ لگائی جائے گی تاہم یہ سروس صرف اپوائنمنٹ کے ذریعے اور صرف انھی شہریوں کو فراہم کی جائے گی جو نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم ( این آئی ایم ایس) پر رجسٹرڈ ہوں گے اور ان کے پاس 4ہندسی پن نمبر بھی ہوگا۔
اسپتال کے اعلامیے کے مطابق جومعمر افراد اسپتال نہیں آسکتے انھیں بھی یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی تاہم عملے کے سفری اخراجات کی مد میں 3ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ اسی گھر میں اگر مزید معمر افراد بھی ہوں تو پھر ان کی ویکسینیشن کا معاوضہ 2ہزار روپے ہوگا۔