دورہ جنوبی افریقا اورزمبابوے کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن کا آغاز

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 19 مارچ 2021
 نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی: فوٹو: فائل

 نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی: فوٹو: فائل

 لاہور: دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ نے پریکٹس سیشن کا آغاز نماز جمعه کی ادائیگی سے کیا۔

سرفراز احمد نے امام کے فرائض نبھائے، نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی۔ کھلاڑیوں کو میچ کا ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں دو پریکٹس میچز بھی پلان کیے ہیں۔

قومی اسکواڈ چھبیس مارچ کو خصوصی طیارے سے جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچزکے لیے دستے کی بارہ اپریل کوروانگی طے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔