رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر تمام انعامی اسکیمیں غیر قانونی قرار
عوام سرمایہ کاری پرانعامات اور منافع دینے والی غیرقانونی اسکیموں سے پرہیز کریں، اعلامیہ
ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل
ایس ای سی پی نے ہاؤسنگ اسکیموں جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر تمام انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ہاؤسنگ اسکیموں سمیت دیگر اسکیموں جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فروخت اور سرٹیفکیٹ پر منافع یا قرعہ اندازی کے ذریعے اعلان کردہ تمام انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ غیر قانونی ومشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پربھی موجود ہے۔
عوام کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس قسم کی اسکیمیں چلانے والی کمپنیوں کے خلاف کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 301کے تحت کاررائی کی جا سکتی ہے عوام سرمایہ کاری اور قرعہ اندازی کے ذریعے گارنٹی سے انعامات اور منافع دینے والی جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں اپنا قیمتی سرمایہ لگانے سے پرہیز کریں۔
اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ ایک کمپنی میسرز لا ویلا دی پیرس ہاؤسنگ اسکیم لمٹیڈ جو کہ میسرز ماسٹر ٹائلز اینڈ کریمک انڈسٹریز لمٹیڈ سے منسلک کمپنی ہے، کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کمپنی کی ہاوسنگ اسکیم لا پیرس کی رجسٹریشن کے سرٹیفیکٹ خریدنے کے لیے اشتہارات دیے گئے ہیں۔