این آئی ٹی نے ایس ای ایف فنڈ کا 172ارب کا قرض ادا کردیا

حکومتی گارنٹی پر مختلف بینکوں ومالیاتی اداروں سے حاصل کردہ مجموعی 17.2 ارب روپے کے قرضوں کی مکمل ادائیگی کی گئی

قرض خواہوں کو سود کی مد میں 9 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے، ممنیجنگ ڈائرکٹر این آئی ٹی منظور احمد۔ فوٹو : فائل

نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) نے ایس ای ایف فنڈ کی مد میں حکومتی گارنٹی پر مختلف بینکوں و مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ مجموعی طور پر 17.2 ارب روپے کے قرضوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے۔


ان خیالات کا اظہار این آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران قرض خواہوں کو سود کی مد میں بھی9ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے، 26.2 ارب روپے کے مجموعی قرض کی ادائیگی کے بعد این آئی ٹی اسٹیٹ انٹر پرائز فنڈ کے کل اثاثہ جات 31 دسمبر 2013 کو 16.92 ارب روپے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر حکومت کی طرف سے گارنٹی کا اجرا 3سال کیلیے 31 دسمبر2011 تک تھا جس میں 2 سال کی مزید توسیع کر کے اسے 31 دسمبر2013 کر دیا گیاتھا تاکہ 12.2ارب روپے کے باقی قرضے کی ادائیگی کی جا سکے تاہم این آئی ٹی نے ایس ای ایف فنڈ کی مد میں تمام باقی قرض مقررہ تاریخ سے پہلے ہی23 دسمبر2013 کو ادا کر دیا۔
Load Next Story