کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس26341 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
مقامی اداروں اور فنڈز کی خریداری کے باعث انڈیکس میں مزید81 پوائنٹس کا اضافہ،242 کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
مارکیٹ سرمایہ 17 ارب روپے بلند،63 کھرب 58 ارب روپے ہوگیا،32 کروڑحصص کالین دین ہوا۔ فوٹو : پی پی آئی / فائل
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سفر جاری ہے اور مارکیٹ تسلسل کے ساتھ بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہونے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ بنائے جا رہی ہے ۔
بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار26432 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کریکشن کے بعد کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 پوائنٹس کے اضافے سے26341پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جو اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے،کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 17ارب روپے کے اضافے سے 63کھرب 58 ارب روپے سے بھی زائد رہا۔ ماہرین کے مطابق بیرون ملک سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا عمل نظر آ رہا ہے تاہم مقامی اداروں اور فنڈز کی دلچسپی مارکیٹ میں برقرار رہنے کی امید ہے، کارروباری حجم میں 1کروڑ 51لاکھ سے زائد حصص کی کمی رہی۔
جس کے بعد کاروباری حجم گھٹ کر 32 کروڑ 11 لاکھ سے زائد حصص پر مشتمل رہا، مجموعی طور پر 413کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 81.51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 26341.08پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہو، اسی طرح 41.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19478.32پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19545.40 پوائنٹس سے بڑھ کر 19600.26 پوائنٹس تک جا پہنچا۔