انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شاداب الیون نے بابراعظم الیون کو شکست دیدی
شاداب خان الیون کی جانب سے فخرزمان نے 109 رنز کی اننگز کھیلی - فوٹو: پی سی بی
بابراعظم الیون نے 7 وکٹ پر 289 رنز بنائے تاہم ٹیم انتظامیہ نے شاداب خان الیون کو 320 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ جوشاداب الیون نے 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے برتری ثابت کی۔ ٹیم انتظامیہ نے ٹارگٹ حاصل ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں بھی 50 اوورز مکمل کرائے۔
Shadab XI won by four wickets!
Shadab XI: 321-6 (45.2 overs)
🏏 Fakhar Zaman 109 retired
🏏 Sarfraz Ahmed 58 retired
💥 Haris Rauf 2-52
Innings Break!
اس سے پہلے بابر اعظم الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 289 رنز بنائے ۔ امام الحق 91 اور بابر اعظم 83 رنز پر ریٹائر آوٹ ہوئے، سعود شکیل نے 40، حارث روف نے 23 اور محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔ شاہ نواز دھانی نے 3، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
منگل کو ریسٹ ڈے ہے ج بکہ بدھ کو دوسرا اور آخری انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم چھبیس مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔