بے ایمانی سے باز رہنے کا مشورہ دینے والے کرکٹر کو مکے کھانے پڑگئے
بولنگ کے دوران وائیڈ گیند کی تعداد پر اختلاف ہوا،ارشد بشیر
بولنگ کے دوران وائیڈ گیند کی تعداد پر اختلاف ہوا،ارشد بشیر۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ایک کمیونٹی میچ کے دوران کرکٹر کو حریف پلیئرز کو بے ایمانی سے باز رہنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا۔
نیوزی لینڈ میں ایک کمیونٹی میچ کے دوران کرکٹر کو حریف پلیئرز کو بے ایمانی سے باز رہنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا، ان کو چہرے پر مکے جڑے گئے، گلا گھونٹا گیا اور چند لمحوں کیلیے حواس معطل ہوگئے۔ یہ واقعہ آکلینڈ میں ایک کمیونٹی میچ کے دوران پیش آیا۔
سبربز نیولین کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے 41 سالہ ارشد بشیر کا کہنا ہے کہ بولنگ کے دوران وائیڈ گیند کی تعداد پر اختلاف ہوا،میں نے حریف ٹیم کو کہا کہ بے ایمانی مت کرو جس پر وہاں سے ایک پلیئر آیا اور پوچھا کہ میں نے کیا کہا اور پھر دونوں ہاتھوں سے میری گردن دبوچ لی، چہرے پر زور سے مکا جڑا جس سے میں نیچے گر پڑا اور چند لمحوں کیلیے میرے حواس ہی معطل ہوگئے۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔