کراچیفائرنگ اورپرتشددواقعات میں3افرادہلاکایک زخمی
گلشن معمار،نیاگولیماراورپاک کالونی سے3افرادکی لاشیں ملیں،تینوں کی شناخت نہیں ہوسکی
رضویہ تھانے کی حدودنیاگولیمارلسبیلہ پل کے نیچے سے لیاری ندی میں35سالہ شخص کی لاش ملی۔ فوٹو:فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں3افرادہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمارکے علاقے نوازشریف پارک کے قریب 40 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے اغواکے بعدتشدد کا نشانہ بناکرفائرنگ کرکے ہلاک کیاگیاتھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
رضویہ تھانے کی حدودنیاگولیمارلسبیلہ پل کے نیچے سے لیاری ندی میں35سالہ شخص کی لاش ملی،مقتول کوسر پرگولی مارکرہلاک کیاگیاتھا،شناخت نہیں ہوسکی۔پاک کالونی پراناگولیمارریکسرپل کے نیچے سے 35سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوئی۔بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے25سالہ عبدالصمدزخمی ہوگیا۔