میرا اورکیپٹن نوید کی شادی کے کاغذات منظرعام پرآگئے

سرٹیفکیٹ13نومبر13ء کوجاری ہوا،میرانے امریکی شہریت کیلیے درخواست بھی دی

جھوٹ ہے،میرا،بگ باس میں شامل کرنے غور،ذہنی مریضہ ہے،مہیش بھٹ فوٹو: فائل

اداکارہ میرااورکیپٹن نویدکی قابل اعتراض وڈیوسامنے آنے کے بعدان کی شادی کے کاغذات بھی منظرعام پرآگئے۔

نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شادی کاسرٹیفکیٹ13نومبر2013 کو جاری کیاگیاہے جس میں دولہے کا نام نوید پرویزاوران کی تاریخ پیدائش12 اکتوبر1978جبکہ اداکارہ میراکا پیدائشی نام ارتضیٰ ارباب اوران کی تاریخ پیدائش5دسمبر1977 بتائی گئی ہے، شادی نیو یارک کے علاقے پورٹ جیفرسن میں ہوئی ہے،نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی بنیادپراداکارہ میرانے امریکی شہریت حاصل کرنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے،منظرعام پرآنے والے کاغذات کی تصدیق میراکے مبینہ سسر راجاخالد پرویزنے بھی کردی ہے۔ذرائع سے پتہ چلاہے کہ اداکارہ میراکے مبینہ سسرراجا خالد پرویزکی جانب سے شادی کی تصدیق کرنے پرتلخ کلام ہوئی ہے اورانھوں نے اس شادی کوماننے سے صاف انکارکردیاہے، میراچاہتی تھیں کہ وہ اس شادی کااعلان مناسب وقت پرکریں تاکہ ان کے اسپتال کاپروجیکٹ متاثرنہ ہو،اس سلسلے میں جب میرا سے رابطہ کیا گیا تو وہ اپنے مؤقف پر قائم تھیں کہ قابل اعتراض وڈیواورشادی کے سرٹیفکیٹ میںکوئی صداقت نہیں۔




ادھر معروف بھارتی ہدایتکار و فلمساز مہیش بھٹ نے ممبئی میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداکارہ میراکوبہت اچھی طرح جانتاہوں اورانکی بہت عزت کرتاہوں، اگرانھوں نے کسی قسم کی شہرت حاصل کرنے کیلیے قابل اعتراض وڈیو کلپ خودمارکیٹ میں دیاہے تواس سے ان کوکوئی فائدہ نہیں پہنچے گا،البتہ ہمیں ان کوذہنی مریضہ سمجھ کرمعاف کردیناچاہیے۔ دریں اثناپتہ چلاہے کہ اداکارہ میرا کی قابل اعتراض وڈیوسوشل ویب سائٹ پرآنے کے بعدت ایک بھارتی چینل کے پروگرام''بگ باس''کے منتظمین نے میراکو آئندہ برس اپنے پروگرام کاحصہ بنانے پرغورشروع کردیاہے واضح رہے کہ پروگرام ''بگ باس''کے منتظمین ایسی شخصیات کی تلاش میں رہتے ہیں جن کے اسکینڈلزمنظرعام پرآتے رہیں،اس حوالے سے ہمیشہ کوشش کی جاتی ہے کہ پاکستان کے متنازع فنکاروں اورکھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ اس کے ذریعے پاکستان کوبدنام کیا جاسکے،دوسری جانب اداکارہ میرانے اس سلسلے میں بات کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
Load Next Story