غزہاسرائیلی حملوں میں2فلسطینی شہری شہید 17 زخمی

شیجایاح میں ڈرون حملہ،القدس بریگیڈ کا محمد الاجلاح شہید،حماس نے تصدیق کردی

فلسطینی نوجوان ان کے ڈرون حملے میں نہیں بلکہ فوجیوں سے لڑائی کے دوران ماراگیا۔اسرائیلی فوج۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسرائیلی فورسزکے حملوںمیں 2فلسطینی نوجوان شہیدجبکہ 17زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی میڈیکل ذرائع نے کہاہے کہ اسرائیلی فورسزنے مقبوضہ غزہ کی مغربی پٹی میں الاراوب پناہ گزین کیمپ کے سامنے فلسطینی افرادکو کیمپوں سے باہرنکلنے اورآنے جانے سے روک دیاجس پرپناہ گزین مشتعل ہوکر باہر آگئے۔ فورسزنے ان کومنتشر کرنے کے لیے ربڑکی گولیوں اور آنسوگیس کااستعمال کیاجس میں 15افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب غزہ میں فورسزکے فضائی حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3بچے زخمی ہوگئے۔




حماس کے ترجمان اشرف القدرۃ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ علاقہ شیجایاح میں اسرائیلی ڈرون حملے میں القدس بریگیڈکا مجاہد 32سالہ محمدالاجلاح شہید ہوگیا۔ ادھراسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان ان کے ڈرون حملے میں نہیں بلکہ فوجیوں سے لڑائی کے دوران ماراگیا۔ غزہ پرفضائی حملہ جمعے کوکیا گیاتھا۔
Load Next Story