کم از کم ایک ایونٹ ضرورجیتیں گےویمنز ٹیم کی کپتان کا دوحا روانگی سے قبل عزم

گرین شرٹس کو اوپنرز کے ساتھ ساتھ ٹاپ آرڈر میں بھی مشکلات ہیں لیکن اپنی بولرز پر بھر پور اعتماد ہے،کپتان

کراچی: قطر روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر پاکستانی ویمن کرکٹرزکا خصوصی پوز(فوٹو: محمد عظیم)

پاکستان کی 14رکنی ویمنز ٹیم بدھ کو کراچی سے دوحا روانہ ہوگئی۔


جہاں وہ سہ ملکی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثنا میر نے کہا کہ ان ایونٹس میں سخت مقابلے متوقع ہیں،کم از کم ایک ٹورنامنٹ ضرور جیتیں گے، جنوبی افریقہ کی ٹیم سخت حریف ثابت ہوگی،آئرلینڈ کو ہرا چکے مگر اسے کمزور نھیں سمجھیں گے، کپتان نے اعتراف کیا کہ گرین شرٹس کو اوپنرز کے ساتھ ساتھ ٹاپ آرڈر میں بھی مشکلات ہیں لیکن اپنی بولرز پر بھر پور اعتماد ہے، قطر کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ساز گار ہوں گی۔
Load Next Story