ثقلین نے کیریئر کو طول دینے کیلیے سعید کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا
جب میں کھیلا کرتا تھا تو گیندکی پلاننگ کپتان کی رائے سے کرتا تھا،سابق ٹیسٹ کرکٹر
جب میں کھیلا کرتا تھا تو گیندکی پلاننگ کپتان کی رائے سے کرتا تھا،سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ اسپنر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کو کیریئر کو طول دینے کیلیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ یہ کافی مایوس کن بات ہے کہ سعید اجمل ابوظبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ بھی نہیں لے پائے، وہ ایک بہترین اسپنر اور خود کو ہر فارمیٹ میں منوا چکے ہیں لیکن مجھے وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تھکے ہوئے دکھائی دیے، انھیں شائد وقفے کی ضرورت ہے تاکہ تازہ دم ہوکر کرکٹ میں واپس لوٹیں،سعید میچ ونر اور ابھی مزید چند برس کھیل سکتے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ میچز کے دوران اسپنرز کی حوصلہ افزائی نہ کرنے پر کپتان مصباح الحق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ جب میں کھیلا کرتا تھا تو گیندکی پلاننگ کپتان کی رائے سے کرتا تھا، ہر اوور میں وسیم اکرم مجھ سے بات کرتے تھے مگر میں نے یہ بات مصباح اور سعید اجمل میں نہیں دیکھی۔