انگلش کوچ نے پیٹرسن کی چھٹی کرانے سے متعلق رپورٹس مسترد کردیں
ای سی بی کو کسی سے متعلق بھی الٹی میٹم دیے جانے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں،اینڈی فلاور
ای سی بی کو کسی سے متعلق بھی الٹی میٹم دیے جانے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں،اینڈی فلاور۔ فوٹو:فائل
انگلش کوچ اینڈی فلاور نے کیون پیٹرسن کی چھٹی کرانے سے متعلق رپورٹس مسترد کردیں،۔
میڈیا میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلاور نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر کیون پیٹرسن کو ڈراپ نہیں کیا گیا تو وہ کوچنگ کا سلسلہ جاری نہیں رکھیں گے۔ اب اینڈی فلاور نے اپنے بیان میں کہا کہ ای سی بی کو کسی سے متعلق بھی الٹی میٹم دیے جانے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، ہم نے ابھی کسی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایشز ناکامی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ ادھر پیٹرسن نے کہا کہ میں خود ان رپورٹس پر حیران رہ گیا، میرے لیے یہ سب کچھ کافی افسوسناک ہے، میں انگلینڈ کیلیے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔