پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ پورٹ قاسم کو چوتھی ناکامی کا داغ سہنا پڑ گیا
اسٹیٹ بینک نے93 کا ہدف تین وکٹیں گنوا کر حاصل کیا،پی آئی اے کیخلاف یوبی ایل کی جیت کا امکان روشن
81 رنز کے خسارے کا شکار ہونے والی ایئرلائنز کی ٹیم دوسری باری میں149 پر7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔.فوٹو:فائل
KARACHI:
پریذیڈنٹ ٹرافی میں پورٹ قاسم کو چوتھی ناکامی کا داغ سہنا پڑ گیا، اسٹیٹ بینک نے93 کا ہدف تین وکٹیں گنوا کر حاصل کیا،پی آئی اے کیخلاف یوبی ایل کی جیت کا امکان روشن ہوگیا،81 رنز کے خسارے کا شکار ہونے والی ایئرلائنز کی ٹیم دوسری باری میں149 پر7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
اس کی برتری ابھی محض68 رنز ہوئی ہے، عاطف مقبول اور کاشف بھٹی نے3،3 پلیئرز کو آئوٹ کیا، دیگر میچز بارش اور خراب موسم سے شدید متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نویں رائونڈ کے تیسرے دن اسٹیٹ بینک نے پورٹ قاسم کو 7 وکٹ سے شکست دے دی، یہ 8 میچزمیں اب تک پورٹ قاسم کی چوتھی ناکامی ہے،2میچز میں کامیابی کے ساتھ اتنے ہی میچز ڈرا ہوئے ہیں،ناکام ٹیم دوسری باری میں 52.3 اوورز میں217رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، تنویر احمد 46 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، انھوں نے48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے6 چوکے اور2 چھکے جڑے، عبدالرئوف 30 اور اوپنر عمر امین 29رنز بناکر کچھ ہمت دکھا پائے،تابش خان نے 65رنزکے عوض4وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ رضوان حیدر نے 3 وکٹوں کیلیے57 رنز دیے، پہلی باری میں 125رنز کی برتری رکھنے والی قومی بینک کی ٹیم کو کامیابی کیلیے 93رنز کا ہدف ملا جو انھوں نے21.5 اوورز میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا، رمیز راجہ33 اور راحیل مجید22رنز بناکر میدان بدر ہوئے،عثمان ارشد26 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
عبدالرئوف نے 2وکٹیں لیں۔پی آئی اے کیخلاف یوبی ایل کی جیت کا امکان روشن ہوگیا،81 رنز کاخسارہ پانے والی ایئرلائنز کی ٹیم دوسری باری میں149 پر7 وکٹیں گنوا بیٹھی، اس کی برتری ابھی محض 68 رنز ہوئی ہے، عاطف مقبول اور کاشف بھٹی نے عمدہ بولنگ سے حریف بیٹنگ لائن کو دبائوکا شکار کیے رکھا، دونوں نے یکساں طور پر 3،3 وکٹیں لیں، شہزر محمد 38رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، شہریارغنی35 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اس سے قبل یوبی ایل کی پہلی اننگز 323 پر تمام ہوئی، سعید بن ناصر85، طارق ہارون 58اور عاطف مقبول45رنز بناکر نمایاں رہے،طاہر خان نے 4 جبکہ نجف شاہ اور انور علی نے 2،2 وکٹیں لیں۔نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کے درمیان میچ میں تیسرے دن بارش اور کم روشنی کے سبب محض 6 اوورز کا کھیل ممکن ہوپایا، جس میں بینک کیخلاف 117رنز کا خسارہ پانے والی زرعی ترقیاتی بینک کی دوسری باری میں مزید ایک وکٹ گرگئی اور ٹوٹل 50 رنز تک پہنچ پایا۔اسی طرح حبیب بینک اور پی ٹی وی کے میچ میں بھی محض 3 اوورز بولنگ ہوسکی، جس میں پی ٹی وی نے 76 پر 7وکٹیں گنوا دیں، رضوان احمد(19)کی وکٹ آفتاب عالم نے حاصل کی۔سوئی ناردرن اور کے آر ایل کے پلیئرز بارش اور خراب موسم کے سبب پویلین تک محدود رہے، سوئی ناردرن کے 278رنز پر کے آر ایل کا اسکور 6 وکٹ پر 202رنز رہا۔