آئٹم گرل کی چھاپ توہین آمیز اور احمقانہ ہے ملائکہ اروڑا خان
لوگوں کو کسی فلم میں تفریح فراہم کرنے والے گیت کو آئٹم سانگ کے بجائے ایک خصوصی گانے کے طور پر کیوں نہیں دیکھا جاتا
بیلے رقص سیکھنا چاہتی ہوں بالی ووڈ میں اس کی بہت جگہ ہے،انٹرویو۔ فوٹو: فائل
اداکارہ ملائکہ اروڑا خان جس کے چھیاں چھیاں اور منی بدنام ہوئی پر رقص بہت مشہور ہوئے کا کہنا ہے کہ کسی گانے پر پرفارمنس دکھانے پر آئٹم گرل کا ٹیگ لگادیاجانا احمقانہ اور توہین امیز ہے میں آئٹم گرل کی اصلاح کو پسند نہیں کرتی۔
ایک گیت جو لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہے کو آئٹم سانگ کے بجائے ایک خصوصی گانے کے طور پر کیوں نہیں دیکھتے کیونکہ میں اس میں اپنی توہین محصوس کرتی ہوں یہ بات اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ ملائکہ سے جب پوچھا گیا کہ کرینہ کپورخان، دیپکا پڈکون، پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دوسری مشہور اداکارائیں بھی مختلف فلموں میں خصوصی گانوں پر پرفارم کررہی ہیں تو اس کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں سوچتی۔ سب کے لیے بہت سارا کام ہے اور ہر کسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوتاہے اگر کوئی اس میں فٹ ہوتا ہے تو کیا حرج ہے ۔ ملائکہ اروڑا جن کا 2010میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ''دبنگ''میں گانا ''منی بدنام ہوئی'' بہت مشہور ہوا تھا۔ اور اس گانے پر ملبورن آسٹریلیا میں 1200 افراد ملائکہ اروڑا خان کے ساتھ رقص کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسے اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ اس گانے کوخصوصی ڈانس نمبر میں شامل کرلیا جائے ۔
ملائکہ اروڑا خان جو خود کو ایک ڈانسر کے طورپر اسکرین پر منوا چکی ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں بیلے رقص پوپنگ ، لوکنگ روٹکس ، جمناسٹک اور ایکروپٹکس سیکھا چاہتی ہوں ۔مجھے بیلے ڈانسن کے بارے میں ابتدائی چیزوں کا علم ہے مگر اب اس کی تکنیک جاننا اور رقص میں مزید سیکھنا چاہتی ہوں ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک عرصہ سے رقص سے منسلک ہوں مگر ابھی بھی سیکھنے کے لیے بہت کچھ پڑا ہے جو میں جاننا اور اس پر عبور حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔ بالی ووڈ فلموں میں بیلے ڈانس کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے ۔ یہاں پر ایسا کوئی نہیں جو اسکرین پر حقیقی بیلے ڈانس کرسکے ہم صرف تھوڑی بہت حرکت کرنا جانتے ہیں اسے سے زیادہ نہیں دیپکا پڈوکون اور کترینہ کیف نے اپنی فلموں میں چندا سٹیپس کیے ہیں مگر وہ بیلے ڈانس کی حقیقت نہیں ہیں ۔ ملائکہ کا کہنا تھا کہ بیلے ڈانس میں باڈی، مسلز اورردھم وغیرہ پر قابو بہت ضروری ہوتا ہے جو آسان کام نہیں میں بیلے ڈانس کی گہرائی تک جانا اور اس پر مکمل طور پر عبور حاصل کرنا چاہتی ہوں 40سالہ اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اسے موٹرسائیکل اسٹنٹس اور قلابازیاں لگانا بہت پسند ہے۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر 1973 کو بھارتی ریاست مہاراشتر کے ضلع چمبڑ میں پیدا ہونے والی ملائکہ اروڑاخان جنھیں ملائکہ اروڑا کے نام سے جانا جاتاہے نے ابتدائی تعلیم سوامہ ویوک آنند اسکول چمبر سے حاصل کی جہاں اس کی آنٹی بطور پرنسپل تعینات تھیںبعد ازاں اس نے ہولی کراس ہائی اسکول تھانی میں داخلہ لے لیا جے ہند کالج چرچ گیٹ سے کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔ملائکہ نے 1998 میں بطور ڈانسگ گرل فلم ''دل سے '' کے گانے ''چھیاں چھیاں '' پر پرفارم کیا اور آیک آئٹم گرل کی حیثیت سے شہر پائی 2005 میں فلم ''کال'' میں ''کال دھمال'' اور 2007 میں مہیش بابو کی تیلگو فلم ''اتھیدھی ''کے راتھرانا'' پر پرفارم کیا اسی برس کے دوران ہدایتکار ساجد خان کی فلم ''ہائے بے بی'' کے ٹائٹل سانگ ، فرح خان کی فلم اوم شانتی اوم کے گانے ''دیوانگی دیوانگی'' اور فلم ''ویلکم'' کے گانے ''ہونٹ رسیلے'' میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ ملائکہ اروڑا نے 2010 میں ''پریم کاگیم '' کے گانے '' آئی فال فال ان لو'' اور دبنگ کے گانے ''منی بدنام ہوئی''،2012 میں گبر سنگھ کے '' کیواکیکا'' ، ہائوس فل 2 میں ''انارکلی ڈسکو چلی '' اور دبنگ 2میں ''پانڈے جی پر اپنے جلوے دکھائے ۔
ملائکہ اروڑا خان بطور اداکارہ 1993میں فلم '' آجا میری جان'' میں پرفارم کرنے کے علاوہ ،2000 میں بچھو 2002 میں ماں تجھے سلام میں کیمو اپیرنس دی، 2008 میں فلم ''ایزی منتھلی انسٹالمنٹ ۔۔لیا ہے تو چکانا پڑے گا'' میں نینسی کے کردار پر پرفارم کیا ،2009میں ''ہیلو انڈیا'' اور 2010 میں ہائوس فل میں کیمو اپیرنس دینے کے علاوہ 2012 میں ہائوس فل ٹو''میں سرلا ،ہیتل ،اور انارکلی کے کرداروں میںمختصر سی جھلک دکھائی۔ ملائکہ اروڑا نے 1997 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ شادی کرکے فلم پروڈکشن میں بھی قدم رکھا اور ان کی پروڈکشن کمپنی سے ابتک دبنگ سیزیز کی دو فلمیں دبنگ اور دبنگ ٹو سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہیں ۔ ادھر اطلاعات کے مطابق ملائکہ اروڑا خان ایک مرتبہ پھر کرن جوہر اور کرن کھیر کے ساتھ بھارتی چینل کے رائیلٹی شو ''انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ'' میں بطور جج فرائض انجام دے رہی ہیں کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے عزت کی بات ہے کہ میں ایک مرتبہ پھر اس پروگرام کا حصہ بن رہی ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ مقابلے کے شرکا میں سے کسی کو دوسرے سے بہتر قرار دینا کسی بھی طور پر ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوتا ۔میں '' انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ '' کے اس سیشن سے خود کو بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہوئے محسوس کررہی ہوں۔