جامعہ اردوماسٹرز اور گریجویشن پرائیویٹ کے داخلے13جنوری سے شروع ہونگے

میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے

رجسٹریشن فارم 13جنوری سے 31جنوری تک 1ہزارروپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں کل فیس 3500روپے ہے. فوٹو : فائل

وفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرفہیم الدین کے مطابق ایم اے ،بی کام،بی اے ،ہومیوپیتھک ،بی اوایل اورمدارس معادلہ (مساوی)کے پرائیویٹ امتحانات کے رجسٹریشن فارم 13جنوری سے 31جنوری تک 1ہزارروپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں کل فیس 3500روپے ہے.

ثانوی تعلیمی بورڈ نے حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے سبب اور طلبا کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی،اس بات کافیصلہ چیئرمین فصیح الدین خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا ،یاد رہے کہ جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ کے انرولمنٹ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری ہے۔




جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں داخلے کے لیے کمپیوٹر سائنس (بی ایس ایس ای / بی ایس سی ایس )اوربزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے )کا ''رجحان ٹیسٹ'' اتوار12 جنوری کوصبح ساڑھے 9بجے جبکہ کمپیوٹر سائنس (ایم سی ایس )اوراپلائیڈ فزکس (بی ایس سی آنرز) کا ''رجحان ٹیسٹ''دوپہرڈیڑھ بجے کلیہ فنون میں منعقد ہوگا،جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے رجسٹریشن اور بی کام امپرومنٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
Load Next Story