استعفوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے پیپلز پارٹی
ہمارا ہدف سلیکٹڈ سرکار ہے، شیری رحمان، مریم نواز کا لہجہ افسوس ناک تھا، کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کے رہنما پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فوٹو : اسکرین گریب)
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی استعفوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہمارا ہدف سلیکٹڈ سرکار ہے، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا لہجہ افسوس ناک تھا، پیپلز پارٹی کے لیے سلیکٹڈ لفظ کا استعمال غلط ہے، ہم نے کبھی ڈیل نہیں کی کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے۔
یہ باتیں انہوں نے اتوار کو بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سینیٹر مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی استعفے کی بات نہیں کی، ہماری اپنی سیاست ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے اتحاد قائم رہے، ہم بیانیے کی نہیں سیاست کی بات کریں گے، پیپلز پارٹی استعفوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہمارا ہدف سلیکٹڈ سرکار ہے، زرداری صاحب ای سی ایل پر ہیں تو پاکستان میں ہی ہیں ملک سے باہر تو نہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے ہرفرد کو گروی رکھوا دیا گیا ہے، حکومت خود تو کمزور ہے کچھ نہیں کرسکتی تاہم تمام نشتر عوام اور اپوزیشن کی طرف ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ہم سی ای سی کے اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کریں گے، مولانا کی جماعت بھی این اے 249 کے انتخاب میں حصہ لے رہی ہے، مسلم لیگ (ن) استعفوں کی شروعات کرے ہم ہائبرڈ اور سلیکٹڈ سرکار کو پارلیمان میں توڑیں گے۔
مریم نواز کا لہجہ افسوس ناک تھا، کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے، شازیہ مری
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا کہ کل مریم نواز کا لہجہ افسوس ناک تھا، پیپلز پارٹی کے لیے سلیکٹڈ لفظ غلط ہے، جمہوریت کے لیے جیلیں کاٹنے کے باوجود ہمارے لیے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا گیا، ہم نے کبھی ڈیل نہیں کی، کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے ہم سے معافیاں مانگنے کا نہ کہا جائے۔
دباؤ میں نہیں آئیں گے، کسی معاہدے میں استعفی کی بات نہیں تھی، مولا بخش
اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، کسی معاہدے میں استعفے کی بات نہیں تھی، ہم سب کام مشورے سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) جس لسانی سیاست کی جانب جانا چاہ رہے ہیں اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں جو لوگ چھپ چھپ کر ملے ہیں ان کا بھی معلوم ہے۔