میرا کی قابل اعتراض ویڈیو قابل مذمت ہے فنکار
فنکاروں کا امیج خراب ہوا، شاہدہ منی، میرا کی زندگی ہی قابل اعتراض ہے ،سید نور،خرم باری
فنکاروں کا امیج خراب ہوا، شاہدہ منی، میرا کی زندگی ہی قابل اعتراض ہے ،سید نور،خرم باری۔ فوٹو: فائل
اداکارہ میرا کی قابل اعتراض ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعد شوبز کے معروف فنکاروں نے اس حرکت کوقابل مذمت قرار دیدیا ہے۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے ویڈیو نہیں دیکھی لیکن اگرایسی کوئی حرکت ہوئی تواس پرجتنی بھی تنقیدکی جائے وہ کم ہے۔ اس طرح سے ایک طرف تو فنکاربرادری کا امیج خراب ہوتا ہے اورملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔
ہدایتکارسید نور نے اداکارہ میرا کی زندگی ہی قابل اعتراض ہے۔ وہ جب سے شوبز میں ہیں اس وقت سے ان کے حوالے سے متنازعہ خبریں ہی سامنے آتی ہیں۔ باری اسٹوڈیو کے روح رواں خرم باری نے کہا کہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹایا اور میرا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔