گیس کی بندش پرسی این جی ایسوسی ایشن اورٹرانسپورٹرز ہڑتال کریں گے
جمعرات کے روز کی جانے والی بندش کا دورانیہ بڑھاکر 48گھنٹے کردیا گیا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پمپ و ٹرانسپورٹ حکام
ہفتہ11جنوری کو سی این جی کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جائیگی۔ فوٹو : راشد اجمیری/ ایکسپریس
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ایک بار پھر سی این جی کی بندش کے خلاف مشترکہ ہڑتال اور پہیہ جام کی دھمکی دیدی ہے۔.
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ پیر کو سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں سے ملاقات میں شیڈول کے مطابق سی این جی کی بندش پر عمل کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم جمعرات کے روز کی جانے والی بندش کا دورانیہ بڑھاکر 48گھنٹے کردیا گیا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف ہفتہ11جنوری کو سی این جی کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جائیگی۔
دریں اثنا پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کے مطابق سرد موسم بالخصوص بلوچستان میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے سسٹم میں بلوچستان سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔