جے وردنے کے ڈوبتے کیریئر کو سنچری سے سہارا مل گیا
سرفرازکی مہربانی سے میتھیوز42 پر ناٹ آؤٹ، مہمان ٹیم کے 4 وکٹ پر 318 رنز،153کی برتری حاصل، کوشل سلوا 95پر رخصت
دبئی: دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہیلا جے وردنے کا زوردار سوئپ شاٹ، پاکستانی فیلڈر خرم منظور گیند سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، سری لنکن اسٹار نے ناقابل شکست 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی
WASHINGTON:
جے وردنے کے ڈوبتے کیریئرکو سنچری سے سہارا مل گیا،پاکستان نے آئوٹ آف فارم کھلاڑیوں کو فارم میں لانے کی روایت برقرار رکھی، ہاتھ پر 3ٹانکوں کے باوجود سری لنکن اسٹار نے ناقابل شکست106 رنز بنا کر حریف بولرز کا حلیہ بگاڑ دیا۔
وکٹ کیپرسرفرازاحمدکی مہربانی سے موقع پانے والے انجیلو میتھیوز 42 پر ناٹ آئوٹ رہے، مہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر 318 رنز بنا کر153کی برتری حاصل کر لی، کوشل سلوا 95پر رخصت ہوئے، پورے دن میں پاکستانی بولرز کے ہاتھ صرف 3 وکٹیں آئیں، سعید اجمل کی وکٹوں سے محرومی کا سلسلہ 76اوورز تک دراز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے ناقص فارم سے دوچار اور ان کا کیریئر خطرے میں دکھائی دے رہا تھا، پہلے روز وہ حفیظ کا کیچ تھامنے کے دوران اپنا ہاتھ بھی زخمی کرا بیٹھے جس کی وجہ سے تین ٹانکے لگوانا پڑے، اس کے باوجود وہ پاکستانی بولنگ اٹیک پر نہ صرف بھاری پڑ گئے بلکہ انکے کیریئرکا بجھتا چراغ پھر روشن ہوگیا،گذشتہ میچ میں وہ دونوں مرتبہ بلاول بھٹی کا شکار ہوئے تھے، اس بار تو وہ نوجوان پیسر کو بھی خاطر میں نہیں لائے اور اپنی ٹیم کی پوزیشن کو کافی مستحکم کردیا۔
سری لنکا نے دوسرے دن کا آغاز 57 رنز ایک وکٹ سے کیا مگر 75 رنز پر دوسرا پلیئرز بھی آئوٹ ہو گیا، سنگاکارا لمبی اننگز کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے تھے مگر دن کے چھٹے اوور میں 26 رنز پر آئوٹ ہوگئے، پہلے میچ میں وکٹ سے محروم رہنے والے راحت نے انھیں ایل بی ڈبلیو کیا۔ جے وردنے کو تھوڑا اور آرام دینے کی خاطر ان سے قبل دنیش چندیمل کو بھیجا گیا، مگر وہ پہلے ٹیسٹ جیسی بیٹنگ نہیں کرپائے صرف 12 رنز پر جنید خان نے ایسا بائونسر کیا کہ گیند سیدھی ان کی آنکھوں کے سامنے آئی جسے ہک کرنے کی کوشش میں لانگ لیگ پر راحت کا کیچ بن گئے، وہ ابوظبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی اسی انداز میں آئوٹ ہوئے تھے۔ جے وردنے نے آغاز میں نہایت احتیاط سے بیٹنگ کی اور پہلے سیشن میں 49 بالز پر 19 رنز اسکور کیے، اس دوران سری لنکا نے75 رنز بنائے، لنچ اور چائے کا وقفہ ہونے کے دوران جے وردنے نے 85 بالز پر 31 رنز مزید جوڑے، مہمان ٹیم کے ٹوٹل میں 83 رنز کا اضافہ ہوا، آخری سیشن میں نئی گیند کاسامنا کرتے ہوئے سابق کپتان نے 96 بالز پر 56 رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا کا اسکور 103 رنز آگے بڑھا۔
جے وردنے نے بلاول بھٹی کی گیند پر سنگل سے اپنی 32 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ دوسرے سیشن کے آغاز پر کوشل سلوا نے سعید اجمل کو بائونڈری جڑ کر 133 بالز پر ففٹی کی تکمیل کرلی، اس دوران اسکوائر لیگ پر خرم منظور کے قریب گیند گرنے سے سلوا کیچ ہونے سے محفوظ رہے، سعید کے ''دوسرا'' پر جے وردنے بھی بال بال بچے، وہ 26 رنز پرامپائر بروس آکسنفورڈ کی جانب سے راحت کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کرکے بھی پویلین واپسی سے بچے تھے۔ سلوا اور جے وردنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز جوڑے، اس جوڑی کی بڑھتی ہوئی شراکت سے تنگ آکر مصباح نے پہلی بار گیند حفیظ کو تھما دی۔
مہیلا نے گیند کو ہوا میں اچھالا مگر جہاں وہ گری آس پاس اسے تھامنے کیلیے کوئی فیلڈر موجود نہیں تھا، چائے کے بعد حفیظ نے ہی سلوا کو سنچری سے محروم کیا جب اوپنر نے سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو گیند پیڈ پر جالگی، وہ 95 رنز پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے ، ریویو بھی انھیں نہیں بچا پایا، اب پاکستان کے راستے میں میتھیوز اور پھر ٹیل اینڈرز تھے مگر سرفراز کی وجہ سے پہلے میچ کے ہیرو میتھیوز محفوظ رہے، صرف 5 کے انفرادی اسکور پر راحت کی گیند پر وکٹ کیپر حریف کپتان کے بیٹ سے لگ کر آنیوالی گیند کو گلوز میں محفوظ نہیں کرپائے، اس وقت سری لنکا کو صرف 65 رنز کی برتری حاصل تھی جو دن کے اختتام تک 153 تک پہنچ گئی، آئی لینڈرز نے 4 وکٹ پر 318 رنز بنالیے، جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو جے وردنے 106 اور میتھیوز 42 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔ جنید نے 2 وکٹیں لیں، سعید کے بولنگ اعداد و شمار 27-9-45-0 رہے، اس طرح پچھلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کو ملا کر وہ بغیر کوئی وکٹ لیے 76 اوورز کرچکے ہیں۔