جامعہ کراچی میں داخلےکیلیےانٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے پر غور

اے ون گریڈمیں انٹرکرنیوالے481طلبا انٹری ٹیسٹ میں ناکام رہے،فارمیسی ٹیسٹ میں پوزیشن نہ لینے والے طلبا کامیاب رہے

اس بات کافیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ یہ ٹیسٹ این ٹی ایس لے گی یا جامعہ کراچی خود انٹری ٹیسٹ لے گی۔ فوٹو: فائل

MUMBAI:
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے داخلہ ٹیسٹ میں اے ون گریڈ کے حامل481طلبا کے فیل ہو جانے کے بعد آئندہ تعلیمی سال سے تمام شعبوں میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ لازمی قراردینے پرغورشروع کردیا ہے۔

اس بات پر غورجامعہ کراچی کی جانب سے ماسٹرز اور آنرزکے داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے، ٹیسٹ میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص اور سکھر کے تعلیمی بورڈزسے اے ون گریڈز میں انٹرکرنیوالے 481 طلبہ وطالبات فیل ہوگئے تھے، شعبہ فارمیسی کے انٹری ٹیسٹ میں بڑی تعداد میں طلبا ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے تھے ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس60مقررکیے گئے تھے اورطلبا کے بڑی تعداد میں فیل ہونے پر جامعہ کراچی کو ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کم کرنے پڑے تھے،حیرت انگیز طورپر فارمیسی کے ٹیسٹ میں بھی وہ طلبا پاس ہوئے جن کے انٹر میں نتائج اے ون یا اے گریڈ نہیں تھے۔




واضح رہے کہ انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوجانیوالے طلبا کی اکثریت نے اوپن میرٹ کے حامل بعض شعبوں میں داخلے کیلیے درخواست دی یہ طلبا داخلہ ٹیسٹ تو پاس نہ کرسکے تاہم اپنے انٹرکے مارکس کی بنا پر اوپن میرٹ کے حامل شعبوں میں داخلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی تعداد محدود ہے جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا ہے کہ جامعہ کراچی آئندہ برس سے تمام شعبوں میں داخلے انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر دینے پر غورکررہی ہے تاہم اس بات کافیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ یہ ٹیسٹ این ٹی ایس لے گی یا جامعہ کراچی خود انٹری ٹیسٹ لے گی۔
Load Next Story