آئی سی سی کی ٹیم 10 روز تک سیکیورٹی کا جائزہ لے گی
ورلڈٹی20اوردیگر ایونٹس کے بنگلہ دیش میں انعقادکااسی کی رپورٹ پر انحصار
کونسل کے سیکیورٹی منیجر سین مورس کی 13 جنوری کو ڈھاکا آمد متوقع۔ فوٹو: فائل
سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم بنگلہ دیش آئے گی، 10 روز تک ملک کے طول و عرض میں حالات کا اچھی طرح جائزہ لیا جائے گا۔
20 جنوری کو ڈھاکا میں خصوصی میٹنگ میں پاکستانی نمائندے بھی شامل ہوں گے، ورلڈ ٹوئنٹی 20 اور دیگر ایونٹس کے انعقاد کا انحصار اس ٹیم کی رپورٹ پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنے سیکیورٹی پلان سے پوری طرح مطمئن نہیں کرپایا،اسی وجہ سے اس نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 اور ایشیا کپ کے میزبان ملک کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، کونسل کے سیکیورٹی منیجر سین مورس کی 13 جنوری کو ڈھاکا آمد متوقع ہے، ان کے ساتھ دیگر آفیشلز بھی ہونگے، اس 10 روزہ دورے کے دوران وہ بی سی بی کی جانب سے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں گے، ان کی سربراہی میں ڈھاکا میں ہی 20 جنوری کو آئی سی سی سیکیورٹی کورآڈینیشن میٹنگ بھی ہوگی جس میں بی سی بی اپنے پلان پر بریفنگ دے گا۔
بنگلہ دیش بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی میٹنگ کے شرکا کے بارے میں ابھی تک بی سی بی کو تفصیلات معلوم نہیں ہیں، البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک ٹیم ضرور شریک ہوگی، پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا تھا کہ انھیں بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے، اس لیے وہ اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرنے سے قبل نہ صرف وہاں کی سیکیورٹی کے جائزے کیلیے ٹیم بھیجیں گے بلکہ حکومت سے بھی مشاورت کرینگے۔ بی سی بی کے سیکیورٹی سربراہ حسین امام نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ اپنے پلان سے آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم کو اچھی طرح مطمئن کرلینگے، ہم نے تمام معاملات کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرلی، ان تمام مسائل سے نمٹنے کی پلاننگ موجود ہے جن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔