ٹونی ہل آئی سی سی الیٹ پینل سے ریٹائر کیوی کرکٹ امپائر کوچ مقرر
62 سالہ ہل نے 40 ٹیسٹ، 96 ون ڈے انٹرنیشنل اور 17 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں ذمہ داریاں انجام دیں
62 سالہ ہل نے 40 ٹیسٹ، 96 ون ڈے انٹرنیشنل اور 17 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں ذمہ داریاں انجام دیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ٹونی ہل آئی سی سی الیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہوگئے،وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کا امپائر کوچ بننے کے لیے اس ذمہ داری سے سبکدوش ہوئے۔
62 سالہ ہل نے 40 ٹیسٹ، 96 ون ڈے انٹرنیشنل اور 17 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں ذمہ داریاں انجام دیں، انھیں انٹرنیشنل پینل میں11 برس گزارنے کے بعد2009 میں الیٹ پینل میں ترقی دی گئی تھی۔ ہل کسی بھی فرسٹ کلاس تجربے کے بغیر انٹرنیشنل امپائرنگ میں آئے تھے، انھوں نے نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان مارچ 1998 میں نیپئر میں کھیلے گئے ون ڈے میں بطور امپائر ڈیبیو کیا تھا، وہ ورلڈ کپ 2007 اور 2011، چیمپئنز ٹرافی 2009 و 2013 اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹس 2007، 2009، 2010 اور 2012 میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔