پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی(فوٹو، فائل)
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ارسال کی گئی سمری میں یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب اگر حکومت نے لیوی بڑھا دی تو قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11روپے 23ہیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ ڈیزل پر فی لیٹر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔