ہمارے کارکنوں نے وکلا تحریک میں نئی جان ڈالی تھی عمران خان

تحریک انصاف کے وکلاہی ہماری جدوجہد کا اہم ستون ہیں،لائرز ونگ کے وفد سے گفتگو

لائرزونگ پارٹی کی قانونی مشاورت کے لیے اپنی ٹیم کومزید فعال بنائے،سربراہ پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہماری پارٹی کے وکلا ہماری جدوجہد کا اہم ستون ہیں اوران کے جذبے نے وکلاتحریک میں نئی جان ڈالی تھی۔

تحریک انصاف کراچی کے کارکنوں کی قانونی مشکلات کے حل کیلیے لائرزونگ کے وکلاکاکردارقابل تحسین ہے ،وکلااپنی جدوجہد جاری رکھیں،پارٹی ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔




ریاض آفندی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لائرز ونگ کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لائرزونگ پارٹی کی قانونی مشاورت کیلیے اپنی ٹیم کو مزیدفعال بنائے تاکہ آنے والے وقت میں کسی بھی تحریک کے دوران حکومتی قانونی حملوں اورپیچیدگیوں سے پارٹی کارکنوں کومحفوظ رکھاجاسکے،لائرز ونگ کے وکلاپارٹی کارکنوں کو درپیش قانونی مشکلات اورعدالتی معاملات میں ان کی معاونت کریں تاکہ کسی بھی مشکل موڑپرکارکنوں اوران کے اہلخانہ کومشکلات سے بچایا جاسکے۔
Load Next Story