کبھی کسی خاص ہیروئن کے ساتھ کام کرنیکی ضد نہیں کی شان
ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کیا یہ مضبوط ہوگی توفنکار بھی مضبوط ہوں گے، شان کا انٹرویو میں اظہار خیال
ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کیا یہ مضبوط ہوگی توفنکار بھی مضبوط ہوں گے۔ فوٹو: فائل
فلم اسٹار شان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا ہے اور کبھی بھی کسی خاص ہیروئن کے ساتھ کام کرنے کی ضد نہیں کی' جو بھی ہیروئن بہتر کام کرے میں اسے سپورٹ کرتا ہوں' نئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم اسٹار شان نے کہا کہ میں نے بطور اداکار اور ہدایت کار جہاں تک ممکن ہو سکے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور سرمایہ کاری بھی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہم سب کی ہے اور اگر فلم انڈسٹری مضبوط ہو گی تو اس سے فنکار بھی مضبوط ہونگے۔