فلموں کی کامیابی سے امید کی کرن پیدا ہوئی بہار بیگم
پڑھی لکھی نوجوان نسل کی بنائی فلمیں کامیاب ہونا خوشی کی بات ہے ، سینئر اداکارہ
پڑھی لکھی نوجوان نسل کی بنائی فلمیں کامیاب ہونا خوشی کی بات ہے ، سینئر اداکارہ۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
فلم انڈسڑی کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ طویل عرصہ بعد چند پاکستانی فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے جس سے انڈسٹری کے لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔
میں آج پھر یہی کہوں گی کہ ہمیں ایک ہی طرز کی فلمیں نہیں بنانی چاہیے بلکہ اپنے موضوعات کو بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل کرنا چاہیے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بہار بیگم نے کہا کہ اگر ایک ہی ڈگر پر چلتے رہے تو پھر ہم کامیابی کے دعوے نہیں کر سکتے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج پڑھی لکھی نوجوان نسل فلمیں بنا رہی ہے اور ان کی فلمیں کامیاب بھی ہوئی ہیں ۔