پولیس ورینجرز کی کارروائیاں شہر بھر سے87 ملزمان گرفتار
سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 105 چھاپہ مار کارروائیوں اور 8 مقابلوں کے بعد 82 ملزمان کو گرفتار کرلیا
سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 105 چھاپہ مار کارروائیوں اور 8 مقابلوں کے بعد 82 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 87 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رینجرز نے لانڈھی سے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان اسلحہ اسمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 3 منشیات فروشوں معروف، رضا اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم عارف فرار ہوگیا۔
علاوہ ازیں سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 105 چھاپہ مار کارروائیوں اور 8 مقابلوں کے بعد 82 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 22 مفرور واشتہاری بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 شاٹ گنز اور 3 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔