حصص مارکیٹ انڈیکس 26488 پوائنٹس پر جا پہنچا
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 115 پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ سرمایہ 64 کھرب سے تجاوز، 23 کروڑ حصص کالین دین
115 پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ سرمایہ 64 کھرب سے تجاوز، 23 کروڑ حصص کالین دین۔ فوٹو: آن لائن /فائل
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام بھی ریکارڈ تیزی پر ہوا، کے ایس ای100انڈیکس115پوائنٹس اضافے کے بعد26488پوائنٹس کی ریکارڈ بند ہوا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود کسی ممکنہ کریکشن کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی احتیاط کے باعث کاروباری حجم میں 46فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ایک موقع پر انڈیکس26518پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر ٹریڈنگ کے اختتام پر تیزی کی یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کا اختتام 26488 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 17 پوائنٹس اضافے سے19498پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 117 پوائنٹس بڑھ کر19797پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمائے کے حجم میں 33ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم ریکارڈ64کھرب روپے کی سطح عبور کرتے ہوئے 64کھرب21ارب روپے سے زائد رہا تاہم کاروباری حجم46فیصد تک گر گیا اور کاروباری حجم42کروڑ کی سطح سے گر کر22کروڑ 98لاکھ سے زائد حصص پر مشتمل رہا، مجموعی طور پر385کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔