آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 25 جنوری کو ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں تبادلہ خیال
20 تاریخ کو ڈھاکا میں سیکیورٹی بریفنگ میں پیش کردہ رپورٹ بھی زیرغور آئے گی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بنگلہ دیش میں انعقاد کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی،ڈیوڈبون۔ فوٹو: فائل
MUZAFFARGARH:
ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے25جنوری کو آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ ڈائریکٹرز میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
اس موقع پر20 تاریخ کو ڈھاکا میں سیکیورٹی بریفنگ میں پیش کردہ رپورٹ بھی زیرغور آئیگی،کونسل کے سیکیورٹی منیجر ایک ہفتے کے دورے پر پیر کو بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں، جمعرات کو دبئی میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران ورلڈ ٹوئنٹی کی سیکیورٹی پر کوئی بات نہیں کی گئی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ جلال یونس نے کہا کہ چونکہ یہ کونسل کا ایگزیکٹیو اجلاس نہیں تھا لہذا میگا ایونٹ زیرغور نہیں آیا، البتہ بورڈ حکام نے سری لنکاکے دورئہ بنگلہ دیش اور ایشیا کپ پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے شکوک و شبہات بڑھاتے ہوئے کہاکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بنگلہ دیش میں انعقاد کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کاانعقاد 16مارچ سے6اپریل تک ہوگا، اس سے قبل فروری، مارچ میں ایشیا کپ بھی منعقد ہونا ہے،دونوں کا میزبان بنگلہ دیشی بورڈ دعویٰ کر رہا ہے کہ سری لنکا نے باہمی سیریز کیلیے پروگرام کے مطابق ٹیم کو رواں ماہ بھیجنے کا اعلان کر دیا، دوسری جانب آئی لینڈرز نے اس ٹور کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا ہے، ان کا 2 روزہ جائزہ وفد پیر سے ڈھاکا کا دورہ کرے گا، یاد رہے کہ سری لنکاکے اس ٹور میں 2 ٹیسٹ، اتنے ہی ٹوئنٹی 20اور3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہونے ہیں، شیڈول کے مطابق سیریز 27 جنوری سے 22 فروری تک جاری رہے گی، میچز کا بااحسن انداز میں انعقاد بنگلہ دیش کا کیس مضبوط بنا سکتا ہے۔