3 ہزار ٹیسٹ رنز مصباح 15 ویں پاکستانی پلیئر بن گئے
مہیلا جے وردنے نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنزکی دوڑ میں اسٹیو واکو پیچھے چھوڑ دیا۔
سری لنکا کیخلاف نصف سنچری کی تکمیل پر مصباح الحق بیٹ اٹھاکر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔
انھوں نے یہ سنگ میل دبئی میں سری لنکا سے میچ کی دوسری اننگز میں عبور کیا،کپتان چوتھے روز ناقابل شکست 53 رنز پر پویلین واپس گئے، یہ45 ویں میچ میں ان کے کیریئر کی 23 ویں نصف سنچری تھی، وہ اب تک47.54 کی اوسط اور5 سنچریوں کی مدد سے3043 رنز بنا چکے ہیں، پاکستان کی جانب سے جاوید میانداد کو سب سے زیادہ8832 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، انضمام الحق8829، محمد یوسف 7530، یونس خان7338، سلیم ملک5768، ظہیر عباس5062، مدثر نذر4114 اور سعید انور4052 رنز اسکور کر چکے ہیں،3 ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ماجد خان، حنیف محمد، عمران خان، مشتاق محمد، آصف اقبال اور اعجاز احمد بھی موجود ہیں۔
دریں اثنا آف اسپنر سعید اجمل نے سری لنکا کیخلاف وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی،وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بنے، ان سے پہلے وسیم اکرم63 اور وقار یونس 56 پلیئرز کو ٹھکانے لگا چکے ہیں،11 باہمی میچز میں سعید کی وکٹیں51 ہو چکیں، انھوں نے کیریئر کے 32 ٹیسٹ میں 163 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ علاوہ ازیں سری لنکن اسٹار مہیلا جے وردنے نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز کی دوڑ میں سابق آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو وا کو پیچھے چھوڑ دیا، دبئی میں 129کی اننگز سے جے وردنے کے مجموعی رنز 10940ہو گئے، وا نے10927کا مجموعہ حاصل کیا تھا، ایک اور آئی لینڈر کمار سنگاکارا10583 رنز اسکور کر چکے ہیں، سب سے زیادہ15921 رنز بنانے کا اعزاز سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے۔