سڈنی ٹینس نئے سال کی پہلی ٹرافی اعصام اور بوپنا سے ایک فتح دور
پاک بھارت جوڑی نے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول اور پرتگالی پلیئر جوآئو سوسا کو شکست دی۔
فائنل میں اعصام اور بوپنا کا مقابلہ سربیئن نیناڈ زیمونچ اور کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹور سے ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی
اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے مینزڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پاک ،بھارت ایکسپریس نے کامیابیوں کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول اور پرتگالی پلیئر جوآئو سوسا کو بھی پچھاڑ دیا، سیزن کی پہلی ٹرافی جیتنے کیلیے اب انھیں سربیا کے نیناڈ زیمونچ اور کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹور کو قابو کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اعصام الحق کا نئے سیزن میں بھارتی پلیئر روہن بوپنا کے ساتھ اپنی جوڑی بحال کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، پاک، بھارت ایکسپریس نے پٹڑی پر واپس آتے ہی سیزن کے اپنے دوسرے ایونٹ میں ہی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
اعصام اور روہن کو سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول اورپرتگالی پلیئر جوآئو سوسا کیخلاف فتح پانے میں خاص مشکل پیش نہیں آئی اور پہلے سیٹ میں6-1 سے کامیابی ملی، دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے2گیمزاپنے نام کیے لیکن6-2 سے اعصام اور بوپنا کو ہی کامیابی ملی، فائنل میں ان کے مقابل سربیئن نیناڈ زیمونچ اور کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹورنے فرنچ پلیئرز جولین بینیٹو اور ایڈورڈ روجر ویسلن کو4-6،7-6(7/5) اور 10-5 سے ٹھکانے لگایا۔