افغان انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ کی تیاری پاکستان میں کریگی
3 ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کوچنگ کیمپ کل سے این سی اے میں لگے گا.
شام کے سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ میں مہارت کیلیے مشقیں کی جائیں گی۔ فوٹؤ؛ فائل
افغانستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ مہم کیلیے پاکستان میں تیاری کرے گی، 3 ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کوچنگ کیمپ 12 جنوری سے 4 فروری تک نیشنل اکیڈمی لاہور میں لگے گا۔
اس کی نگرانی الیٹ کوچز کریں گے، مہمان سائیڈ میزبان انڈر 19 کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں 3مقابلوں سمیت مختلف ٹیموں سے8 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی، ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد دونوں بورڈز کے مابین افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کیلیے باہمی معاہدے کا حصہ ہے،ٹیم کی آمد ہفتے کو ہوگی جبکہ وہ اتوار کو پی سی بی ٹرینرز کی زیر نگرانی صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کریگی، شام کے سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ میں مہارت کیلیے مشقیں کی جائیں گی۔ اس طرح 15 جنوری تک تربیت لینے کے بعد پہلا پریکٹس میچ 16 تاریخ کو ہوگا۔
17 جنوری کو آرام کے بعد مہمان سائیڈ ایک بار پھر 3 دن تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 2 سیشنز میںتربیت کے بعد 21 جنوری کو میزبان انڈر 19 سائیڈ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلے گی، ایک دن این سی اے میں گزارنے کے بعد دونوں سائیڈ ز کے مابین دوسرا مقابلہ 23 اور تیسرا 24جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے، افغانستان کے کھلاڑی25سے 27 جنوری تک ایک مرتبہ پھر این سی اے ایلیٹ پینل کے زیر نگرانی کارکردگی میں نکھار کیلیے ٹرینگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔ افغان جونیئر اسکواڈ بعدازاں 29 جنوری سے4 فروری تک این سی ڈیولپمنٹ الیون اور دیگر ٹیموں کیخلاف 4 پریکٹس میچز کھیلے گا۔ 5 فروری کو مہمان جونیئر سائیڈ تین ہفتے پاکستان میں گزارنے کے بعد افغانستان روانہ ہو جائے گی۔ یادرہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری سے یو اے ای میں ہوگا، افغان ٹیم گروپ میچز میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور نمیبیا سے ٹکرائے گی۔