سڈنی ٹینس سویٹانا پر نکووانے کیریئر کی اولین ٹرافی حاصل کرلی
ہوبارٹ میں اسٹوسر کا سفر ختم،آکلینڈ میں فیرر کواپ سیٹ شکست،انجرڈ جائلز سیمون کویونگ کلاسک سے دستبردار
سڈنی ٹینس کی فاتح سویٹا ناپرنکووا کاٹرافی تھامے پوز ، انھوں نے فائنل میں کیربر کو ٹھکانے لگایا۔ فوٹو: اے ایف پی
بلغارین کوالیفائر سویٹانا پرنکووا نے راہ میں آنے والے اینجلیک کیربر کو پچھاڑتے ہوئے کیریئر کی اولین ٹرافی سڈنی میں حاصل کرلی۔
وہ بطور کوالیفائر بھی سڈنی ایونٹ جیتنے والی پہلی پلیئر بنیں، 5 سیڈ جرمن حریف فائنل میں 4-6،4-6 سے شکست کھاگئیں، مینز سنگلز میں ڈیل پوٹرو اور آسٹریلین ہیرو برنارڈ ٹومک آمنے سامنے آئیں گے، ہوبارٹ ویمنز ٹینس میں ٹاپ سیڈ سمانتھا اسٹوسر کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، جمہوریہ چیک کی کارلا زاکاپولووا نے انھیں مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی، اسپین کی گاربین مگروزا نے ہموطن ایسٹریلا سیبازا سینڈیلا کو مات دی، دوسری جانب آکلینڈ اے ٹی پی میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ڈیوڈ فیرر کو چائنیز تائپے کے لو ین ہوشن نے اپ سیٹ شکست دے دی،کویونگ کلاسک کے دوسرے سیمی فائنل میں فرنچ پلیئر جائلز سیمون ٹخنے کیا انجری میں مبتلا ہونے پر مقابلہ مکمل نہیں کرپائے جس پر ہموطن رچرڈ گیسکوئٹ کو کامیاب قرار دے دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے فائنل میں بلغارین کوالیفائر پلیئر سویٹانا پرنکووا نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے5 سیڈ جرمن حریف اینجلیک کیربر کو بھی پچھاڑ دیا، عالمی درجہ بندی میں 107ویں پوزیشن پر فائز پرنکووا نے اس سے قبل سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا کو شکست دی تھی، کیربر کیخلاف 96 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں ان کی جیت کا اسکور 6-4،6-4 رہا، ایونٹ میں انھوں نے ٹاپ ٹین میں شامل تین پلیئرز کو ٹھکانے لگاکر کیریئر کی اولین ٹرافی اپنے نام کی، وہ بطور کوالیفائر سڈنی میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی کھلاڑی بھی بنیں، یہ ہفتہ پرنکووا کیخلاف بہت محنت طلب تھا، فائنل میں ان کی ایک ٹانگ پر پٹیاں بندھیں رہیں مگر انھوں نے ٹائٹل جیت کر ہی دم لیا۔
مینز سنگلز سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے روسی حریف دیمیتری ترسنوف کو 6-4 اور6-2 سے مات دی،آسٹریلین ہیرو برنارڈ ٹومک نے یوکرینی پلیئر سرگئی اسٹاک ہوسکی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4/7)،7-5 اور6-3 سے قابو کیا۔ دوسری جانب ہوبارٹ ویمنز ٹینس کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ سمانتھا اسٹوسر کو جمہوریہ چیک کی کارلا زاکاپولووا نے 6-3 اور6-2 سے شکست دے دی، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں اسپین کی گاربین مگروزا نے ہموطن ایسٹریلا سیبازا سینڈیلا کو 6-0،6-1 سے قابو کرلیا۔ علاوہ ازیں آکلینڈ اے ٹی پی میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ڈیوڈ فیرر کو چائنیز تائپے کے لو ین ہوشن نے اپ سیٹ شکست دے دی۔
ایشین پلیئر نے6-4،7-6(7/4) سے کامیابی کو اپنا مقدر بنایا، ٹرافی کیلیے انھیں اب تھرڈ سیڈ امریکی پلیئر جون اسنر کے چیلنج کا سامنا رہے گا، جنھوں نے دوسرے سیمی فائنل میں اسپینش حریف روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ کو3-6،7-6(7/2)اور6-4 سے مات دی۔کویونگ کلاسک کے دوسرے سیمی فائنل میں فرنچ پلیئر جائلز سیمون کے انجرڈ ہونے پر ہموطن رچرڈ گیسکوئٹ کو کامیاب قرار دے دیاگیا، سیمون کو ٹخنے کی انجری پیش آنے پر اسکور7-6(7/4) اور1-0 سے گیسکوئٹ کے حق میں تھا، انھیں تکلیف زیادہ ہونے پر معاون اسٹاف کی مدد سے کورٹ سے باہر لے جایاگیا۔