تارکین وطن کی دادرسی کیلیے سپریم کورٹ میں الگ شعبہ قائم

انسانی حقوق سیل کے ماتحت ہوگا،چیف جسٹس شکایات پرخوداحکام دینگے

کوئی بھی شخص ڈاک، ای میل یا فیکس کے ذریعے چیف جسٹس کو شکایت بھیج سکے گا فوٹو: فائل

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تارکین وطن کی داد رسی کے لیے سپریم کورٹ میں الگ شعبہ قائم کردیاہے۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ شعبہ انسانی حقوق سیل کے ماتحت ہوگا اور تارکین وطن کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پرچیف جسٹس خود احکام جاری کرینگے۔کوئی بھی شخص ڈاک، ای میل یا فیکس کے ذریعے شکایت بھیج سکتا ہے۔




درخواست پر 24 گھنٹے کے اندرکارروائی کی جائے گی،آئی این پی کے مطابق یہ شعبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی جائیدادوں پر قبضوں سمیت دیگرشکایات پرفوری کارروائی کرے گا۔
Load Next Story