کراچی تاجروں نے ہفتے میں 2دن کاروبار کی بندش مسترد کردی
جمعہ کو تمام مارکیٹیں کھلیں گی، احتجاجی ریلی سے چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد کا خطاب
جمعہ کو تمام مارکیٹیں کھلیں گی، احتجاجی ریلی سے چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد کا خطاب۔ فوٹو : فائل
DUBAI:
آل سٹی تاجر اتحاد نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تاجروں کی احتجاجی ریلی سے تاجر اتحاد کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے خطاب کے دوران کہاکہ سندھ حکومت این سی او سی کے فیصلے کی آڑ لے رہی ہے لہٰذا جمعہ کو تمام مارکیٹیں کھلیں گی اور ہم دو دن چھٹی کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ متعلقہ ذمہ داروں نے ہم سے مذاکرات نہ کیے تو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس دونوں جگہوں پر جاسکتے ہیں۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے کہاکہ کراچی کے تاجروں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے آیا ہوں، ایم کیو ایم تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوںنے کہاکہ تاجروں کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ دو دن کاروبار بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ جس شہر میں کورونا پھیلنے کی شرح صرف دو فیصد ہو وہاں یہ پابندی معاشی قتل ہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی کو معاشی طور پر تباہ کررہی ہے۔
تاجر رہنما جمیل احمد پراچہ نے کہاکہ حکومت سے گزارش ہے کہ مسئلے کا حل نکالیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ ٹوکن احتجاج ہے اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو تین دن بعد بڑا احتجاج ہوگا۔