یوتھ لون اسکیم مریم نوازکی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت 13جنوری کوہوگی
مریم نواز کواس عہدے پرکام کرنے کاکوئی تجربہ نہیں جس کی وجہ سےاس پروگرام کے اصل مقاصدحاصل نہیں کیے جا سکیں گے، درخواست
مریم نواز کواس عہدے پرکام کرنے کاکوئی تجربہ نہیں جس کی وجہ سےاس پروگرام کے اصل مقاصدحاصل نہیں کیے جا سکیں گے، درخواست .فوٹو: وسیم نیاز/فائل
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادہ مریم نوازکی وزیراعظم یوتھ لون پروگرام میں بطور چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف دی گئی درخواست کی سماعت13جنوری کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ہو گی۔
یہ درخواست ملتان کے رہائشی راجا وحیدیونس کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا مریم نواز کووزیراعظم یوتھ لون پروگرام کا چیئر پرسن مقررکیاگیاہے مگریہ حیران کن ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی کرتے ہوئے اسامی مشتہرنہیں کی گئی اورتقرری کاکوئی قانونی طریقہ بھی اختیارنہیں کیاگیاحالانکہ پبلک آفس کے عہدے پرتعیناتی کیلیے طریقہ کار وضع ہے جس میں تعینات ہونیوالے کی اہلیت بیان کی گئی ہے اگریہ آسامی مشتہر کی جاتی توتجربہ رکھنے والے افرادسامنے آ سکتے تھے۔مریم نواز کواس عہدے پرکام کرنے کاکوئی تجربہ نہیں جس کی وجہ سے اس پروگرام کے اصل مقاصدحاصل نہیں کیے جا سکیں گے لہٰذا عدالت سے استدعاہے کہ مریم نوازکوکام کرنے سے روکاجائے۔