طالبان سمجھ لیں انکو پاکستان کی حکومت نہیں ملنے والی امیر مقام

14 سالہ اعتزاز نے فوری فیصلہ کیا مگرسیاستدان ایسی صلاحیت سے عاری ہیں، پلوشہ رحمن

14 سالہ اعتزاز نے فوری فیصلہ کیا مگرسیاستدان ایسی صلاحیت سے عاری ہیں، پلوشہ رحمن. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ رحمن نے کہا ہے کہ بطور ریاست ہم نے پاکستان کوگھٹنوں پرلاکھڑا کیا ہے، دہشتگردوں کیخلاف کسی قسم کی کوئی کنفیوژن نہیںہے سب کو پتہ ہے کہ طالبان کا ہدف اسلام آباد ہے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام تکرا ر میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوںنے کہا کہ ہم 14 سالہ اعتزاز اور اسلم چوہدری کی ہلاکت پر افسوس توکرتے ہیں لیکن مذمت کوئی نہیں کرتا، سب کو پتہ ہے کہ جنھوں نے مارا ہے وہ پاکستان کے دوست نہیں، بدقسمتی یہ ہے کہ ملک کا 14 سالہ بچہ تو فوری فیصلہ کرنے کی ہمت اور صلاحیت رکھتا ہے مگر ہمارے سیاستدان سیاسی مصلحت کے تحت یہ فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ ن لیگ کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 14 سالہ اعتزاز نے اپنی جان دے کر اپنے اسکول کے ساتھیوں کی جان بچا لی، ہنگو کی تاریخ میں یہ واقعہ ہمیشہ سنہرے لفظوں میں لکھا جائیگا، طالبان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کو پاکستان کی حکومت نہیں ملنے والی، ان کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے۔




اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ اعتزاز کے کارنامے کو نظراندا زکردیا گیا تھا حتٰی کہ پہلے روز کے اخبارا ت میں خبر بھی یہ لگی تھی کہ فورسز نے دہشتگردکو مار دیا ہے لیکن اگلے روز حقیقت سامنے آئی کہ اعتزاز نے اپنی جان دیکر ایک ہزار سے زائد سکول کے بچوں کو بچا لیا، جو لوگ معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں ان کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی۔ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ اعتزاز نے جان دیکر اپنے ساتھیوں کو بچا لیا، اس کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اس کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔
Load Next Story