ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق عمارت سے گر کر مزدور ہلاک
قائد آباد پل کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو ٹرک نے روند دیا، حادثے میں 2 سالہ عنابیہ چل بسی
یوسف گوٹھ میں گاڑی نے یوسف کو کچل دیا،عبداللہ کالج کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک، کلفٹن میں جمال جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد اورچھت سے گر کر مزدور جاںبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد پل کے قریب تیز رفتار ٹرک جے ای 559 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 23 سالہ محمد اسلم اس کی بھانجی 2 سالہ عنابیہ اور بھانجا فیضان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں 2 سالہ عنابیہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹرک کو قبضے میں لیکر ڈرائیور تنویر کو گرفتار کرلیا ہے متوفیہ قائد آباد سگنل کے قریب مکان نمبر D-52 کی رہائشی تھی۔
بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 40 سالہ یوسف ولد غلام رسول ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی متوفی بلدیہ ٹاؤن نمبر 9 کا رہائشی تھا،پولیس کے مطابق حادثے میں دیگر 2 افراد بھی زخمی ہیں جو زیر علاج ہیں ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیر پھسل جانے سے30 سالہ جمال چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، شارع نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد عبداﷲ کالج کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہو گئی متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی، چھیپا ذرائع کے مطابق متوفیہ کی رات گئے تک شناخت نہیں کی جا سکی جبکہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔