آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹور میں 6 فاسٹ بولرز کو شامل کرے گا
کینگرو پیسرز کو ریلیف دینے اور کسی بھی انجری کی صورت میں بیک اپ کے لئے اضافی بولر کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
ایشز میں تباہی مچانے والی تگڑی مچل جونسن،ریان ہیرس اور پیٹرسڈل کو جیمز فالکنر، جیمز پیٹنسن اور ناتھن کولٹرنیل جوائن کرسکتے ہیں،۔ فوٹو: فائل
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹور میں 6 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشز سیریز کے بے پناہ بوجھ کی وجہ سے پیسرز کو ریلیف دینے اور کسی بھی انجری کی صورت میں بیک اپ کے لئے اضافی بولر کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس طرح ایشز میں تباہی مچانے والی تگڑی مچل جونسن،ریان ہیرس اور پیٹرسڈل کو جیمز فالکنر، جیمز پیٹنسن اور ناتھن کولٹرنیل جوائن کرسکتے ہیں، اضافی فاسٹ بولر کیلیے آسٹریلوی پارٹی میں ریزرو وکٹ کیپر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ آسٹریلیا و جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 فروری کو سنچورین میں شروع ہو گا، تمام تینوں میچز صرف 22 دنوں میں کھیلے جائیں گے۔