بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلیے بھرپور اقدامات کرینگے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ

صفائی ستھرائی اور اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے،شہر کے مختلف مقامات کا دورہ.

صفائی ستھرائی اور اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے،شہر کے مختلف مقامات کا دورہ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ متوقع بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

تاکہ شہریوں کیلیے بارش زحمت کے بجائے رحمت ثابت ہو، حالیہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کے بعد ہنگامی بنیادوں پر شہر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اسپرے مہم بھی شروع کی گئی ہے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز شہر میں پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔


ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن نے بتایا کہ بارش سے متاثر ہونے والے ملیر پل کے متاثرہ مقام کی مرمت کرکے اسے ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ہے، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مشینری وافرادی قوت کے ساتھ بھرپور طریقے سے ایسے مقامات جہاں کچرا اور مٹی جمع ہوگیا تھا صفائی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں متعلقہ افسران وعملے کو تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ24گھنٹے کام کیا جاسکے۔
Load Next Story