نیوزی لینڈ ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کی کوشش میں تماشائی گتھم گتھا ہونے لگے
ویسٹ اندیز کے خلاف سیریز کے اسپانسر ادارے نے بائونڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ پر ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیاہے۔
ویسٹ اندیز کے خلاف آخری ون ڈے میں ایک نوجوان ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر انعام جیت چکا ہے۔ فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچز میں ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کے مقابلوں میں تماشائی آپس میں گتھم گتھا ہونے لگے۔
سیریز کے اسپانسر ادارے کی جانب سے بائونڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ پر ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، آخری ون ڈے میں ایک نوجوان یہ انعام جیت چکا، ٹوئنٹی 20 میں بھی شائقین میں کافی مقابلہ ہوا، اس دوران جب فری ہٹ پر کولن منرو نے بائونڈری کو کلیئر کیا تو ایک ساتھ 10 کے قریب تماشائی کیچ تھامنے کے لیے جھپٹے، گیند ایک شخص کے ہاتھ میں آئی مگر وہ اس قابو نہ کرپائے جو پیچھے موجود بوڑھے شخص کے سرپر جالگی، وہ نیچے گرے مگر ان کو کوئی بڑی چوٹ نہیں پہنچی۔